راولپنڈ ی کے مختلف علا قوں سے 10جرائم پیشہ افراد گر فتار

 راولپنڈ ی کے مختلف علا قوں سے 10جرائم پیشہ افراد گر فتار

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈ ی کے مختلف علا قوں سے 10جرائم پیشہ افراد گر فتار کر لیے گئے ۔

 وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو 250 گرام چرس، روات پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 600 گرام چرس ، صادق آباد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 730 گرام چرس برآمد کی ۔ تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی و موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3ملزموں کو گرفتار کرکے 2 موٹرسائیکل ، 12 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا ، تھانہ سٹی پو لیس نے 3 رکنی گینگ کو گرفتارکرکے 3 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیے ۔ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں