آ ئیسکو کی ریکوری سو فیصد 14ارب70کروڑ روپے کی بچت ہوئی، چیئر مین طاہر مسعود
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ہے کہ آئیسکو نے مالی سال 2024-2025 کے دوران بھی کارکردگی اور بہترین نتائج کی بنیاد پر خود کو پاور سیکٹر کی نمایاں ڈسٹری بیوشن کمپنی کے طور پر ثابت کیا ہے ۔
بجلی واجبات کی وصولی جو مالی سال2024-2023میں 98.2فیصد تھی اسے مالی سال2025-2024میں بہتر بناتے ہوئے 100 فیصد تک ممکن بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پرآئیسکو کو لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کی مد میں اضافے سے 14ارب 70کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت ہوئی۔