منشیات کیس میں ملزم بری

 منشیات کیس میں ملزم بری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کی جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے تھانہ اے این ایف راولپنڈی کے مقدمہ میں ملزم ندیم گل کوبری کردیا۔

گز شتہ روز سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے دانش اکبر خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں جھوٹا کیس بنایا گیا۔ عدالت نے بریت کا حکم جاری کردیا۔یاد رہے ملزمان میاں بیوی تھے جن پر تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں درج مقدمہ نمبر06/2024 میں 8 کلو ہیروئن اور 2400 گرام آئس سمگلنگ کا الزام تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں