پمز کی ایمر جنسی کا کا م جلد مکمل کیا جا ئے ، وفاقی وزیر صحت

 پمز کی ایمر جنسی کا کا م جلد مکمل کیا جا ئے ، وفاقی  وزیر صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال کی صدارت میں گزشتہ روز پمز ہسپتال کی زیر تعمیر ایمرجنسی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ سید وقارالحسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور آئی ڈیپ حکام نے شرکت کی، وزیر صحت کو زیر تعمیر ایمرجنسی اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور بروقت تکمیل سے متعلق اُمور بارے بھی بریفنگ دی گئی، سید مصطفی ٰکمال نے کہا کہ ایمرجنسی کو دی گئی ڈیڈ لا ئن کے اندر مکمل کیا جائے ، دو سو بیڈز کی نیو ایمرجنسی کو فعال کرنے کیلئے کام کو تیز کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں