شزا فاطمہ سے کورین ناظم الامورکی ملاقات ،آ ئی ٹی تعاون پر اتفاق

 شزا فاطمہ سے کورین ناظم الامورکی  ملاقات ،آ ئی ٹی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے کوریا کے ناظم الامور پارک جے لارک نے گزشتہ روز ملاقات کی، ملاقات میں ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق اور ٹیکنالوجی، انسانی وسائل کی ترقی اور صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ پارک جے لارک نے وفاقی وزیر کے ویژن کو سراہا اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کے میدان میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں