نالہ لئی پر واقع فلڈ وارننگ پوسٹ کی بیٹریاں چوری کر لی گئیں
راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں نامعلوم چور چونگی نمبر 4 نالہ لئی پر واقع فلڈ وارننگ پوسٹ کی بیٹریاں چوری کر کے لے گئے۔
جس سے پوسٹ کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا جس پر حکام نے سسٹم عارضی طور پر بجلی پر منتقل کر دیا تاہم ریسکیو 1122 کی اطلاع پر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے فوری طور پر پوسٹ پر نئی بیٹریاں لگوا کر فلڈ وارننگ پوسٹ کا رابطہ کنٹرول روم سے بحال کردیا، اطلاعات کے مطابق یہ بیٹریاں 2006 میں سسٹم کے ساتھ منسلک کی گئی تھیں جو گزشتہ روز نامعلوم چور پوسٹ کے تالے توڑ کر 6 بیٹریاں لے گئے ، تھانہ گنج منڈی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔