وفاقی وزیر مذہبی امور سے شیعہ علما کونسل کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور سے شیعہ  علما کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلاام آباد (اپنے رپورٹرسے ) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی جس میں محرم الحرام اور آئندہ ایام عزا کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ زائرین کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ۔

ملاقات میں زائرین کرام کے بعض تیکنیکی امور کی انجام دہی کیلئے باہمی ورکنگ پر اتفاق کیا گیا اور ملک میں امن و امان کے قیام اور مذہبی آہنگی کے فروغ کے لیے باہمی کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ زائرین کے مسائل باہمی روابط سے حل کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں