غیرت کے نام پر خاتون کا قتل ،شوہر اور دو بیٹے گرفتار

  غیرت کے نام پر خاتون کا قتل ،شوہر اور دو بیٹے گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار)روات پولیس نے غیرت کے نام پر خاتون کے قتل میں ملوث شوہر اوردو بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان نے خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش چھپا دی ہے ، سی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتولہ کے شوہر اور دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے تشدد کر کے خاتون کو قتل کیاتھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں