سابق نیول چیف کی زیر صدارت ’’نیما ‘‘بورڈ آف ایڈوا ئزرزاجلا س

سابق نیول چیف کی زیر صدارت ’’نیما ‘‘بورڈ آف ایڈوا ئزرزاجلا س

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA) کے بورڈ آف ایڈوائزرز کا 11واں اجلاس اسلام آباد میں نیما ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت سابق چیف آف نیول سٹاف اور چیئرمین بورڈ آف ایڈوائزر نیما ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کی۔

انہوں نے کہا میری ٹائم تحقیق کے نتائج کو صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے بورڈ کے ارکان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔اس سے قبل وائس ایڈمرل احمد سعید صدر نیما نے عالمی رجحانات، جیوسیاست، معیشت اورسٹرٹیجک میری ٹائم ماحول کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ کموڈور ڈاکٹر بابر بلال حیدر، نائب صدر نیما نے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں قومی میری ٹائم پالیسی، بندرگاہوں اور ہاربرز کی ترقی، شپنگ اور شپ ر ی سائیکلنگ، میری ٹائم سیاحت، آف شور ہائیڈرو کاربن اور معدنی وسائل کی تلاش، ماہی گیری اور آبی کاشتکاری، ماحولیاتی تبدیلی، میری ٹائم آلودگی اور میری ٹائم شعبے میں ابھرتی ہوئی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بورڈ نے نیما کے سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور آئندہ منصوبہ جات کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں