3ملزم گرفتار، 4 کلو چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
جاتلی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 800گرام چرس، دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 600گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 800گرام چرس برآمد کی۔