واسا کے بروقت اقدامات، شہر ی علاقے تباہی سے محفوظ رہے
راولپنڈی (احمد بھٹی) جمعرات کو راولپنڈی میں شدید بارش اور سیلاب سے شہری علاقوں میں واسا کے بروقت اور مؤثر اقدامات کی وجہ سے شہر بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔
پانی کھڑا ہوتے ہی فوری نکالنے کیلئے اقدامات کیے گئے، نالوں اور نالیوں کی ساتھ ساتھ صفائی کی جاتی رہی اور پانی کا بہاؤ رکنے نہیں دیا گیا۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف، ڈائریکٹر محمد عمر فاروق، ڈائریکٹر سیوریج سعدون بسرا اور احمد حسین پر مشتمل ٹیم بدھ کی رات سے لیکر جمعرات کی رات تک اہم سڑکوں اور نالہ لئی پر موجود رہی۔ واسا کی جانب سے بروقت بھل صفائی کے عمل نے بھی پانی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا ، واسا اور ریسکیو سول ڈیفنس کا عملہ بارش کے آغاز سے ہی پلوں اور نشیبی علاقوں میں موجود رہا جس کی شہریوں نے بھی تحسین کی۔