FGEHAتین ترقیاتی منصوبے ستمبر میں شروع کریگی

FGEHAتین ترقیاتی منصوبے ستمبر میں شروع کریگی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) گزشتہ روز فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں لائف سٹائل ریذیڈنسی سیکٹر G-13اپارٹمنٹس، سیکٹر F-14اور F-15، سکائی لائن اپارٹمنٹس، کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس سیکٹر G-13سمیت تمام پراجیکٹس کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نے تمام ٹیکنیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ منصوبوں کے فنانشل اور ٹیکنیکل معاملات کو جلداز جلد مکمل کر کے بورڈ کو منظوری کیلئے پیش کریں۔ تین اہم ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے پی سی ون کی منظوری آئندہ 10روز میں متوقع ہے۔ ان منصوبوں میں لائف سٹائل ریذیڈنسی سیکٹر G-13اپارٹمنٹس، سیکٹر F-14اور F-15میں رہائشی منصوبہ اور کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس سیکٹر G-13شامل ہیں۔ پی سی ون کی منظوری کے بعد ان تمام منصوبوں پر تعمیراتی کام ستمبر 2025سے شروع کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں