اوپن یونیورسٹی میں سمرکیمپ اختتام پذیر، بچوں میں اسناد تقسیم
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اوپن یونیورسٹی میں سمر کیمپ اختتام پذیر ہوگیا، ایک تقریب میں بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں، سمرکیمپ یونس ایمری انسٹیٹیوٹ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوا تھا۔۔۔
کیمپ کے دوران بچوں کو ترکیہ کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا جن میں ترک زبان، خطاطی، روایتی ترک تیراندازی اور حکمت و دانش کا کھیل ’’منگالا‘‘ شامل تھا۔ تقریب میں ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سفیر جمہوریہ ترکیہ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، وائس چانسلر اے آئی او یو نے خصوصی شرکت کی۔