ٹی بی ہسپتال کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کریں، صوبائی وزیر صحت
مری (نمائندہ دنیا) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سید محمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی پہنچ گئے۔
انہوں نے ٹی بی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، آپریشن تھیٹرز و وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی، ایم ایس نے خواجہ سلمان رفیق کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے آگاہ کیا، خواجہ سلمان رفیق نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اس ہسپتال میں پہلی کیتھ لیب بنا رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔