چیک ڈس آنر،قتل کی دھمکیاں:ایک سال بعدملزم گرفتار

چیک ڈس آنر،قتل کی دھمکیاں:ایک سال بعدملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ مری پولیس نے تین کروڑ60لاکھ روپے کے چیک ڈس آنرکیس میں ملزم شاریزعباسی کوایک سال بعدگرفتارکرلیا۔۔۔

،ملزم نے کاروباری لین دین پر شاہدمحمودعباسی کو3کروڑ60لاکھ کاچیک دیاتھا،جوڈس آنرہوگیا جس پرمدعی نے رابطہ کیا توملزم شاریزنے مہلت مانگی ،لیکن دوبارہ رقم مانگنے پرملزم نے مدعی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور رقم دینے سے صاف انکارکردیا،تھانہ مری پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کرنے پرملزم نے گزشتہ سال عبوری ضمانت کرالی اورایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرملزم فرارہوگیاتھا، گزشتہ روز تھانہ مری پولیس نے ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے ملزم شاریزعباسی کی لوکیشن کاسراغ لگایا اورچھاپہ مارکر اسے گرفتارکرلیا اورقانونی کارروائی کے بعدملزم کوجیل بھیج دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں