فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا 31واں بیچ اختتام پذیر
راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا 31 واں بیچ اختتام پذیر ہو گیا۔۔۔
، دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ پر لیکچرز دئیے ،ا نہیں پولیس خدمت مرکز، فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس، ٹریفک پولیس، قانونی اور عدالتی کارروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے طلبا و طالبا ت کو سرٹیفکیٹ دئیے ۔