مری سے ڈ کیتی کا ملزم زیر حراست

مری سے ڈ کیتی کا ملزم زیر حراست

مری( نمائندہ دنیا) تھانہ پھگواڑی پولیس نے ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا ، شاہد نامی ملزم کو بعد۔۔

 ازاں ایوبیہ چوکی کے حوالے کیا گیا ،ملزم شاہد کا تعلق گلیات کے علاقہ ریالہ سے ہے ،ملزم نے چندروز قبل مری کے علاقہ اوسیاہ نمب ملکوٹ روڈ پر رات کے وقت اوورسیز پاکستانی بلال عباسی کی گاڑی کو روک کر ان سے زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لیے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں