ڈکیتی، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 16ملزم گرفتار

 ڈکیتی، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 16ملزم گرفتار

راولپنڈی ( خبر نگار) ڈکیتی، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 16 ملزم گرفتار،90لاکھ روپے ، 6 موٹر سائیکل ، 5کلو سے زائد چرس اور ۔۔۔

اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈکیتی، چوری میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے 90 لاکھ روپے زائد رقم برآمد کی جسے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔ ادھر تھانہ وارث خان پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور 8 ہزار روپے برآمد کیے ۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو800 گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو620 گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے دو ملزمان سے 1 کلو 80 گرام چرس، تھانہ پیرودہائی پولیس نے ایک شخص سے 700 گرام چرس جبکہ تھانہ کہوٹہ، گنجمنڈی، ٹیکسلا، گوجرخان، مندرہ اور تھانہ آراے بازار کے علاقوں سے 7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ برآمد کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں