بارش سے نقصان، کٹاس راج مندر کے حوا لے سے رپورٹ طلب

بارش سے نقصان، کٹاس راج مندر کے حوا لے سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے چکوال میں واقع تاریخی کٹاس ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔۔

 راج مندر کی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بگڑتی ہوئی حالت کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ شدید بارشوں کے باعث یہ قدیم عبادت گاہ شدید خطرات سے دوچار ہو چکی ہے ، جو ایک اہم قومی ورثہ ہے ۔وفاقی وزیر نے متروکہ وقف املاک بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مندر کی موجودہ صورتحال پر ایک جامع رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے ۔ اطلاعات کے مطابق، ہندو برادری کے مقدس مقام اور پاکستان کے ثقافتی تنوع کی علامت اس قدیم مندر کو بارش کے پانی سے نقصان پہنچا ۔اورنگزیب خان کھچی نے کہا مندر اور اس سے منسلک قلعہ کا تحفظ یقینی بنایا جا ئیگا ،

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں