پاکستان سٹیل ملز میں روسی سرمایہ کا ری خوش آ ئند ،محمد علی درا نی
اسلام آباد(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر اورسینئر سیاستدان محمد علی درانی نے پاکستان میں روس کے ٹریڈ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈینس نیوزرو سے ملاقات کی ۔۔
جس میں پاکستان اور روس کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ محمد علی درانی نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کے لیے پاکستان کے عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ڈینس نیوزرو کو پاکستان میں روس کے تجارتی ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارک دی۔محمد علی درانی نے کہا پاکستان سٹیل ملز کے منصوبے میں روس کی طرف سے سرمایہ کاری خوش آ ئند ہے ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، زرعی اور معاشی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ڈینس نیوزرونے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے ۔