ڈی سی مری کی زیر صدارت مون سون کے حوالے سے اجلاس
رولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مون سون بارشوں سے متعلقہ مسائل، تیاریوں اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ الرٹ رہیں۔ مون سون سیزن کے دوران مکمل تیاری اور باہمی تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے صفائی، وال چاکنگ کے خاتمے اور دیگر انتظامی امور پر بھی خصوصی ہدایات جاری کیں اور تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ہائی الرٹ رہیں، عوام اور سیاحوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں، صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں، ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر بھر میں صفائی کے ساتھ سڑکوں اور گلیوں میں چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے۔