حقوقِ پاکستان II پراجیکٹ کے تحت ہیکاتھون فار جسٹس‘‘ اختتام پذیر

حقوقِ پاکستان II پراجیکٹ کے تحت  ہیکاتھون فار جسٹس‘‘ اختتام پذیر

اسلام آباد(نامہ نگار)این سی ایچ آر نے یو این ڈی پی کے اشتراک اور یورپی یونین کی مالی معاونت سے حقوقِ پاکستان II پراجیکٹ کے تحت ملک کا پہلا ریوائرنگ رائٹس: ہیکاتھون فار جسٹس منعقد کیا جو جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا۔

اس چار روزہ پروگرام کا انتظام ایکسیلریٹ پراسپرٹی اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر برائے ایرو سپیس ٹیکنالوجیز کے تعاون سے کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے نوجوان ،موجدوں اور تخلیق کاروں نے حصہ لیا۔ شرکا نے عدالتی نظام میں بہتری کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی حل پیش کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں