خواتین بائیکرزکیلئے پتریاٹہ میں کیمپنگ گالا 18 تا 19 اکتوبر ہوگا

خواتین بائیکرزکیلئے پتریاٹہ میں کیمپنگ گالا 18 تا 19 اکتوبر ہوگا

میوزیکل گالا، باربی کیو نائٹ، بون فائر، مووی نائٹ، چیئر لفٹ، کیبل کار رائیڈ بھی شامل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ٹی ڈی سی پی کی جانب سے پاکستان کی باہمت اور جرأت مند خواتین بائیکرز کی خدمات، حوصلے اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 18اور 19اکتوبر کو پتریاٹہ میں ایک رنگا رنگ کیمپنگ گالا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس 2روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے خواتین بائیکرز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں میوزیکل گالا، باربی کیو نائٹ، بون فائر، مووی نائٹ، چیئر لفٹ اور کیبل کار رائیڈ، گالف کارٹ ٹور، ٹری ہاؤس وزٹ، جنگل واک اور ٹریکنگ جیسی پُرکشش سرگرمیاں شامل ہیں۔ کیمپنگ گالا کے دوران خواتین بائیکرز کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔ تقریب میں سیکرٹری سیاحت حکومتِ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں