شہری کے قتل ،نعش مسخ کرنے والا مرکزی اشتہاری گرفتار
راولپنڈی(خبر نگار)تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل شہری کے قتل اور تیزاب سے نعش مسخ کرنے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت۔۔۔
مرکزی اشتہاری کو گرفتار کرلیا، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست اشتہاری نے مقتول کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا ،مقتول کی اہلیہ سمیت تین افراد کوقبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔