ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 افراد گرفتار
گینگز سے چھینے گئے 7 موٹر سائیکل، پارٹس، 8 ہزار نقدی، اسلحہ برآمد
راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین گینگز کے 6 افرادکو گرفتارکرلیا،زیرحراست گینگز سے مسروقہ و چھینے گئے 7 موٹر سائیکل،موٹر سائیکل کے پارٹس،رقم 8 ہزار اور اسلحہ برآمدہوا، وارث خان پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گینگز کے چار افراد گرفتار کو گرفتار کرلیا،مسروقہ و چھینے گئے 5 موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد کرلیے ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، رقم 8 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔ ادھر صادق آباد پولیس کی کارروائی،ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار،4 مسروقہ موٹرسائیکل،2 لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے گئے 3 موبائل فون و رقم 72 ہزار روپے برآمد کر لئے۔