روٹی قیمت پر عملدرآمد ،آٹا سمگلنگ روکیں گے ، سلمیٰ بٹ

روٹی قیمت پر عملدرآمد ،آٹا سمگلنگ روکیں گے ، سلمیٰ بٹ

آٹا کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے ،عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب سلمیٰ بٹ کی زیر صدارت آٹے کی سپلائی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ متعلقہ حکام نے آٹے کی سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ آٹے کی فراہمی صوبہ بھر میں بلا تعطل جاری ہے۔ کسی کو آٹے سمگل کرنے یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کسی کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بعد ازاں معاون خصوصی نے مختلف سرکاری گوداموں کا دورہ کیا اور آٹے کی معیار اور وزن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نان بائیوں کے نمائندوں نے معاون خصوصی سے ملاقات کی اور روٹی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔ تندوروں کا بھی دورہ کیا اور روٹی کے وزن اور آٹے کے معیار کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں