امراض سے بچاؤ کیلئے کھانے پینے کی اشیا میں محتاط رہنا چاہیے، ڈاکٹر نیلسن عظیم

امراض سے بچاؤ کیلئے کھانے پینے کی  اشیا میں محتاط رہنا چاہیے، ڈاکٹر نیلسن عظیم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ن لیگ کے رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے صحت کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

 وبائی امراض ڈینگی، نمونیا، ملیریا، بخار، کھانسی، شوگر، ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسے امراض سے بچنے کیلئے کھانے پینے کی اشیا میں محتاط رہنا چاہیے۔ نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے سی ای او چودھری سرور بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر ثنا زین جیسی نوجوان قیادت ہمارا اثاثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چودھری سرور کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں