اسلام آباد، کھلے گٹر کے ڈھکن لگانے کیلئے مہم شروع کر دی گئی

اسلام آباد، کھلے گٹر کے ڈھکن لگانے کیلئے مہم شروع کر دی گئی

ڈھکن غائب ہو نے پر متعلقہ افسر سے وضاحت طلب کی جائیگی،ڈی سی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر میں بغیر ڈھکن کے گٹروں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی ہدایت پر اس ضمن میں خصوصی سروے بھی کیا گیا۔ سروے ٹیمز نے مختلف علاقوں میں کھلے گٹروں کی نشاندہی کی جس کے بعد گٹروں پر ڈھکن لگائے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گٹروں کی فہرست کو حتمی شکل دے کر عملدرآمد کیا جائے گا اور جہاں کہیں ڈھکن غائب ہو گا وہاں کے متعلقہ افسر سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا شہری خود بھی گٹروں کی نشاندہی کر کے ضلعی انتظامیہ کی مدد کریں۔ بتایا گیا ہے کہ لہتراڑ روڈ پر پنجگراں مسجد کے قریب عرصہ سے گٹر بغیر ڈھکن کے ہے مگر کو ئی ایکشن نہیں گیا،دیگر مقامات پر بھی یہی صورتحال ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں مہم جاری رہے گی اور بڑے مقامات پر خصوصی کریک ڈاؤن بھی کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں