راولپنڈی، پرانی دشمنی پر باپ، بیٹا قتل، ملزم فرار

راولپنڈی، پرانی دشمنی پر باپ، بیٹا قتل، ملزم فرار

قتل ہونے والوں میں رضوان اور اس کے والد شامل،سی پی او کا نوٹس

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ سٹی کے علاقے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس کے باہر دیرنیہ دشمنی پر فائر نگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سرعام مری روڈ پر فائرنگ اور د ہرے قتل کے واقعہ پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت رضوان اور اس کا والد اکبر کے نام سے کی گئی۔ سٹی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات سے اہم شواہد حاصل کرلئے جبکہ نعشوں کو پوسمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں