فوڈ اتھارٹیز کی کارروائی، 3 ہزار لٹر جعلی دودھ تلف

فوڈ اتھارٹیز کی کارروائی، 3 ہزار لٹر جعلی دودھ تلف

پنجاب اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹیز کی پنڈوریاں میں مشترکہ کارروائی ،یونٹ سیل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹیز نے مشترکہ اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ریکی، ویجیلینس اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ مافیا کا یہ منظم گروہ پہلے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلسل اور تابڑ توڑ کارروائیوں کے باعث یہ عناصر پنجاب چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہو گئے تھے۔

چھاپے کے دوران فیکٹری سے 3ہزار لٹر جعلی تیار شدہ دودھ اور خشک پاوڈر برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تلف، یونٹ سیل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق جعلی دودھ کی تیاری میں مضر صحت کیمیکلز اور پائوڈر استعمال کیا جا رہا تھا جو انسانی صحت کیلئے نہایت خطرناک ہے۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کو بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں میں تکنیکی اور انٹیلی جنس معاونت فراہم کی جاچکی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں