اسلام آباد پولیس نے 2گمشدہ بچے تلاش کر لئے، والدین کے حوالے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔
تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کے بچے لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔