راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بوسیدہ لائنیں تبدیل

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں  گیس کی بوسیدہ لائنیں تبدیل

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) گیس پریشر میں بہتری اورحادثات روکنے کیلئے بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرنے کا کام تیز کر دیا گیا۔

 سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ شہزاد کالونی، ٹاہلی موہری، سیٹلائٹ ٹاؤن، اڈیالہ روڈ اور ہائی کورٹ روڈ سمیت متعدد علاقوں میں گیس لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ جی ایم راولپنڈی میسم ابرار اور ڈپٹی چیف انجینئر ملک آصف کاکہنا ہے اس منصوبے کے تحت نہ صرف گیس کے پریشر میں بہتری آرہی ہے بلکہ بلاتعطل فراہمی بھی ممکن ہوگئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں