کھیوڑہ، ڈاکو سیلز مین سے 5 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

کھیوڑہ، ڈاکو سیلز مین سے 5 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) کھیوڑہ نہر پل کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈاکو سیلز مین سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 اشرف اور سجاول کھیوڑہ سے پنڈدادنخان جارہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان کا تعاقب شروع کر دیا، پل کے قریب پہنچ کر ملزمان نے انہیں روک لیا اور خوف و ہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ شروع کر دی، ملزمان نے اسلحے کے زور پر 5,23,000روپے نقدی چھین لی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں