مال روڈ فساڈ اپ لفٹنگ منصوبہ پر کام تیز، جلد مکمل کیا جائے، ڈی سی مری
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر مری نے مال روڈ فساڈ اپ لفٹنگ منصوبہ کے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم ثاقب کے ہمراہ منصوبہ کا معائنہ کیا۔
حکام نے پورے مال روڈ کا پیدل جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ سیاحوں اور تاجر برادری کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔