ایچ ای سی، ڈاکٹریٹ تعلیمی نظام کے جائزہ، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے ملک کے ڈاکٹریٹ تعلیمی نظام کا جامع جائزہ لینے اور مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کی سفارش کرنے کیلئے ایک نیشنل سٹرٹیجک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔
ٹاسک فورس پاکستان میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے معیار، مطابقت، پائیداری، مساوات اور عالمی مسابقت کا جائزہ لے گی اور قومی ترقی کی ترجیحات کے مطابق تزویراتی، ریگولیٹری، اور نفاذ پر مبنی اصلاحات تجویز کرے گی۔ فورس کا کام مکمل ڈاکٹریٹ لائف سائیکل یعنی بشمول داخلے، نگرانی، تحقیقی ماحول، فنڈنگ، کوالٹی اشورینس اور پی ایچ ڈی کے بعد کیریئر کے راستے پر محیط ہو گا۔ ٹاسک فورس سینئر ماہرین تعلیم، پالیسی ساز، کوالٹی ایشورنس کے ماہرین، بین الاقوامی سکالرز، صنعت کی نمائندگی اور ڈاکٹریٹ کے طلبہ کے ان پٹ پر مشتمل ہے۔