ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا تھانوں کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی، ریکارڈ مینجمنٹ اور سروس ڈلیوری کے معیار کا معائنہ کیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیا، تھانہ جات میں جاری SIPSپروٹوکول کے تحت شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ عوامی خدمات، فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی، ریکارڈ مینجمنٹ اور سروس ڈلیوری کے معیار کا بھی معائنہ کیا، جمیل ظفر نے افسران کو متعدد اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل اور جدید آلات و سہولتوں کی تنصیب کو جلدی اور بہتر طریقے سے مکمل کریں، تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت اور موثر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اسلام آباد پولیس کا عزم ہے کہ وہ شہریوں کو محفوظ، باوقار اور جدید پولیسنگ کے ماحول میں بہترین خدمات فراہم کرے۔