کمشنر راولپنڈی کا تحصیل آفس کا دورہ ،شعبوں کا معائنہ کیا

کمشنر راولپنڈی کا تحصیل آفس کا دورہ ،شعبوں کا معائنہ کیا

دفتر میں موجود سائلین کے مسائل سنے ، کیسوں کو میرٹ پر نمٹانے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے تحصیل آفس راجہ بازار کا اچانک دورہ کیا ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دفتر میں موجود سائلین سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کے رویئے اور کام کی رفتار سے متعلق استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت سرکاری افسران اور عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے ، دفاتر کو حقیقی معنوں میں عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال اور مضبوط ہو۔ ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور میرٹ کی سختی سے پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری امور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درخواستوں اور فائلوں کو بلا وجہ التوا میں نہ رکھا جائے اور ہر کیس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر نمٹایا جائے ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ہدایت کی کہ تمام کیسز کا ٹریک ریکارڈ رکھا جائے تاکہ تاخیر کا باعث بننے والے پر ذمہ داری عائد ہوسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں