مل پور ناکہ شہریوں کیلئے وبال جان ، گھنٹوں ٹریفک جام

مل پور ناکہ شہریوں کیلئے وبال جان ، گھنٹوں ٹریفک جام

بھارہ کہو (شاکر ملک) مل پور ناکہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔ بھارہ کہو، بنی گالہ، مری گلیات اور کشمیر جانے والے لاکھوں شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔۔

 گھنٹوں بدترین ٹریفک جام نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ روزے داروں کی حالت غیر ہو رہی ہے، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ ایمبولینسز پھنسی رہتی ہیں، طلباء اور ملازمین وقت پر پہنچنے سے قاصر ہیں۔ عوامی حلقوں نے آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں