اسلام آباد میں سرچ آپریشن ، 57مشکوک افرادگرفتار
1,005افراد،512گھرانوں،44دکانوں،72ہو ٹلز،372گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی نگرانی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کیے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران1,005افراد،512 گھرانوں،44دکانوں،72ہو ٹلز،372موٹر سائیکلز اور135گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ57 مشکوک افراد،37 موٹر سائیکلز اورایک گا ڑی کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ دوران سر چ آپریشن دو مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد خنجربھی برآمد کئے گئے جبکہ کر ایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔