اسلام آباد ،4اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،4اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار

مارگلہ، سمبل، ترنول، نون، شمس کالونی، کھنہ، کورال، سہالہ، ہمک میں کارروائیاں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چار اشتہاریوں سمیت24 جرائم پیشہ افراد کو گر فتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجربرآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں مارگلہ، سمبل، ترنول، نون، شمس کالونی، کھنہ، کورال، سہالہ، ہمک، بہارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے 20 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2,830گر ام چرس، 119گرام آئس، 120لیٹر شراب، مختلف بو ر کے 10 عددپستول معہ ایمونیشن اور دو خنجر برآمد کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں