سکیورٹی صورتحال ،مری مین موک ایکسرسائز کا انعقاد

سکیورٹی صورتحال ،مری مین موک ایکسرسائز کا انعقاد

ہنگامی صورتحال میں شہریوں تک فوری رسائی ، امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانا تھا

مری (نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی حالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز (فرضی مشقوں) کا انعقاد کیا گیا،مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں تک فوری رسائی اور امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانا تھا، مال روڈ مری کے جی پی او چوک میں ہونے والی اس فرضی مشق میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پیرا فورس، پنجاب پولیس، سٹی ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے عملی طور پر حصہ لیا۔ مشق کے دوران ایک فرضی کال موصول ہونے کا منظر پیش کیا گیا۔

جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور دیگر اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،ایس ڈی او پیرا فورس ذیشان کا کہنا تھا کہ ضلع مری میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ایسی عملی مشقیں نہایت اہم ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں