جرمن سفیر اینا لیپل کا ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا دورہ

 جرمن سفیر اینا لیپل کا ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا دورہ

صدر عاطف اکرام سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری،صنعتی تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا دورہ کیا جہاں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے ۔ پاکستان اور جرمنی کا باہمی تجارتی حجم ساڑھے تین ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جو دونوں ممالک کی صلاحیت کے مقابلے میں کم ہے جبکہ دوطرفہ تجارت میں مزید اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ پاکستان میں 40 سے زائد جرمن کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو روزگار اور مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے اس موقع پر کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں