منشیات مافیا کا کارندہ پیشی کے بعد پولیس کی ملی بھگت سے فرار

 منشیات مافیا کا کارندہ پیشی کے بعد پولیس کی ملی بھگت سے فرار

پولیس حکام کا فوری نوٹس ،تھانیدار اور 2 اہلکار معطل،گرفتار ، مقدمہ درج

راولپنڈی (خبر نگار)پیرودھائی پولیس کے ہاتھوں گرفتار منشیات مافیا کا کارندہ عدالت میں پیشی کے بعد پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہوگیا، پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانیدار اور 2 اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار اور مقدمہ درج کروادیا ۔مدعی مقدمہ انچارج بخشی خانہ سب انسپکٹر حفیظ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار نقیب بلال سمیت دیگر چھ ملزمان کو مسلح گارد کی نگرانی میں عدالت میں پیش کرکے واپس بخشی خانے منتقل کیا جارہا تھا کہ اے ایس آئی آصف محمود، کانسٹیبل منتظر مہدی اور زاہدکی حراست سے ملزم فرار ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں