جامعات جدید ٹیکنالوجی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،ڈاکٹرقمر الزمان
راولپنڈی (آن لائن) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے پاکستان کو درپیش زرعی مسائل خصوصاً پانی کی کمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عملی تحقیق کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
جامعات جدید ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے سینٹر فار پریسیژن ایگریکلچر کے زیرِ اہتمام کلائمیٹ سمارٹ آبپاشی اور پریسیژن ایگریکلچر کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب میں کیا ۔