تجارتی مراکز کی فول پروف سکیورٹی ،1000 اہلکار تعینات
شہریوں کے تحفظ کیلئے مارکیٹس میں پیدل گشت کیلئے بھی خصوصی دستے تشکیل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی جواد طارق کی ہدایات پر مارکیٹس اور تجارتی مراکز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کے 1000سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کر دئیے گئے ہیں ،شہریوں کے تحفظ کیلئے مارکیٹس میں پیدل گشت کیلئے بھی خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈولفن فورس کی پٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے ، خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے مارکیٹس میں لیڈیز پولیس افسران بھی تعینات کی گئی ہے ، شاپنگ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران اہم شاہراہوں اور مارکیٹس میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اسی طرح سیف سٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے مارکیٹس اور تجارتی مراکز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ تمام سینئر پولیس افسران خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔