گھریلو رنجش پر گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنیوالے 2افراد زیرحراست
راولپنڈی (خبرنگار) گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل گھریلو رنجش پر گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔
مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کے چچازاد بھائیوں نے اس کے گھر داخل ہو کر اس پر تشدد کیا اور گالم گلوچ کی، گنجمنڈی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔