4غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سمیت 88مشتبہ افراد گرفتار
2679افراد، 1133گھرانوں، 338دکانوں اور 98ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز شروع کیے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف مہم کے دوران 4غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سمیت 88مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 2679افراد اور 1133گھرانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 338دکانوں اور 98ہوٹلوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 958موٹر سائیکلوں اور 356گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔