لاہور میں مقیم کشمیریوں کو کل تک ووٹ کے اندراج کی ہدایت

لاہور میں مقیم کشمیریوں کو کل تک  ووٹ کے اندراج کی ہدایت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور کے مطابق آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین کے ووٹوں کے اندراج کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 7اپریل تک اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے جمہوری حق سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ لاہور میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز/رجسٹریشن افسران محمد اسحاق ، محمد جاوید اور حماد بادل کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شہر بھر میں رجسٹریشن سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں