دی ملینیم ایجوکیشن کی جانب سے سروس ایوارڈز کی پروقار تقریب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) دی ملینیم ایجوکیشن گروپ اور ٹی ایم یو سی ہائر ایجوکیشن گروپ کے زیراہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ملینیم سروس ایوارڈز کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں اساتذہ، پیشہ ور افراد، گریجویٹس اور ملینیم کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
تقریب میں ادارے سے وابستہ افراد کی خدمات، وابستگی اور شعبہ تعلیم میں ان کے کردار کو سراہا گیا جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان تھے، چیئرمین و سی ای او ڈاکٹر فیصل مشتاق نے کہا کہ دی ملینیم ایجوکیشن کی بنیاد ورثے، ثقافت اور مقصد پر قائم ہے۔