ذوالفقار بھٹو کی برسی، راولپنڈی میں تقریب، خراج عقیدت

ذوالفقار بھٹو کی برسی، راولپنڈی میں تقریب، خراج عقیدت

شہید بھٹو ایک سوچ فکر، نظریے کا نام، مٹانے والوں کا آج کوئی نام لیوا نہیں،مقررین

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) شہید بھٹو ایک سوچ فکر نظریے کا نام جسے مٹانے والوں کا آج کوئی نام لیوا نہیں جبکہ بھٹو آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے، بھٹو کو ایٹم بم بنانے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے 73کا متفقہ آئین دینے قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرانے غریب عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی سزا دی گئی، بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو آج ملک ایشئن ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار اشعر حیات خان، ڈویژنل سیکرٹری جنرل ملک خالد نواز بوبی، لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بنچ کے صدر سعید یوسف نے بھٹو شہید کی 47ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی صدر شوکت علی نے امریکہ سے فون پر تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کی ملک و قوم کیلئے لازوال قربانیوں کو قوم تا دیر یاد رکھے گی، پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں بھٹو ازم کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں